ہرنائی: شاہرگ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 افراد زخمی

443
file photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

بارودی سرنگ کا دھماکہ شاہرگ کے علاقے جھالاوان میں ہوا جہاں کوئلہ کان کے اہلکار شاہرگ بازار سے کوئلہ کان کی جانب جارہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دو جگہوں پر بارودی سرنگیں نصب کی تھی جن کی زد میں آکر ٹرک اور پک اپ گاڑی آئے۔ دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں محمد، حیات اللہ اور احمد اللہ شامل ہیں جبکہ تینوں کا تعلق افغانستان سے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، اور مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔