کیچ: مزنبند اور گردونواح میں فوجی آپریشن کا آغاز

211

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تمپ کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی پیش قدمی، مزنبند اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے تمپ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ تمپ کے علاقے کونشقلات نزرآباد سے ملحقہ پہاڑی علاقے مزنبند اور گردونواح میں آپریشن کی جارہی ہے۔ اس دوران مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں فوج کی بڑی تعداد پیش قدمی کررہی ہے تاہم کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصانات کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔