بلوچ طلباء کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں – بلوچ ایجوکیشنل کونسل

191

بلوچ کونسل ملتان کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں

بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ سٹوڈنٹ کونسل ملتان کے جہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچ سٹوڈنٹ کونسل ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں مختص کردہ نشستوں کے خاتمے کے خلاف ایک تاریخی جہدوجہد کر رہی ہے لیکن حکام بالا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے طرف سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اسی وجہ سے بلوچ سٹوڈنٹ لانگ مارچ جیسے سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ حکومتِ پنجاب اور  حکومت بلوچستان کے طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی ردِعمل نہ آنا ایک انتہائ افسوس ناک امر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے مختص کر دہ نشستوں کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے ۔

بلوچ طلبا اب پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کے طرف جائینگے بلوچ طلبہ کا یہ اقدام بلوچ تعلیم دوستی کا ثبوت ہے جو کہ دورِ حاضر میں تعلیم کے حصول کے لیے سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا ۔

مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اوپن میرٹ سیٹس کو بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے اچانک ختم کرنے تمام سٹوڈنس کے ہاسٹل الائٹمنٹ کے خاتمے اور دیگر مسائل کو انتظامیہ کے سامنے رکھنے کے باوجود ان کے جانب سے کسی قسم کا ردعمل نہ آنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف جلد ہی باقی طلبہ تنظیوں کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ عمل تیار کریں گے۔