گولڈ سمڈ لائن: مسلح افراد نے 6 شیعہ زائرین کو اغواء کرلیا

550

مشرقی اور مغربی بلوچستان کو ملانے والی گولڈ سمڈ لائن پر نامعلوم مسلح افراد نے چھ شیعہ زائرین کو اغواء کرلیا۔

اتوار کی صبح مسلح افراد نے گولڈ سمڈ لائن کے قریب 6 شیعہ زائرین کو اغواء کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا اغواء ہونے والے شیعہ زائرین ایران سے آرہے تھیں جبکہ زرین کا تعلق سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین نے مشہد ایران میں 50 دن گزارے تھے اور وہ کراچی کی جانب سفر کررہے تھے۔ اغوا کاروں نے 2 خواتین کو چھوڑا اور وہ 6 مرد زائرین کو اپنے ساتھ لے گئے۔