ڈیرہ مراد جمالی/نوشکی: فائرنگ سے میاں بیوی قتل، لڑکی اغواء

219

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور نوشکی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میاں بیوی قتل اور ایک لڑکی کو اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ملزم عبدالحمید نے بہن درناز اور اس کے شوہر محمد بخش رند کو فائر کرکے قتل کردیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس نے بیوی اور شوہر کے دہرے قتل کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء نوشکی میں قاضی آباد سے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اغواء کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رشتے کے تنازعے پر لڑکی کو ان کے خاندان کے افراد لے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او نوشکی نے اغواء کی تردید کی ہے۔

اس حوالے سے حکام مزید کاروائی کررہے ہیں۔