تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان گوادر سے بازیاب

173

بلوچستان میں ایک جانب فورسزاور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان رہا ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پہ مختلف علاقوں سے دوران آپریشن و چھاپے درجنوں افراد گرفتار ہوکر لاپتہ ہورہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا سلمان ولد اکبر گوادر سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

تربت کے دشتی بازار کے رہائشی سلمان بلوچ کو ڈیڑھ سال قبل تربت سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے لاپتہ کیا گیا ۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سلمان بلوچ کے بازیابی کی تصدیق کی ۔