آواران: پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والے ادارے کے 6 افراد اغواء

523

مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر چھ افراد کو حراست میں لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والے ادارے کے چھ اہلکاروں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے آواران سے گیشکور آرمی کیمپ جانے والے گاڑیوں کے قافلے کو کولواہ مادگ کلات کے مقام پر روک کر چھ افراد کو حراست میں لیا۔

اغواء ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ جو ٹرانسپورٹ کمپنی کے اہلکار ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کا تعلق پاکستانی فوج کے ذیلی ادارے سے ہے جو فوج کو راشن سمیت دیگر رسد پہنچاتے ہیں۔
واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ اس دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی لیکن مذکورہ افراد کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔