بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

171

بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ ہی رواں سال پاکستان بھر میں اس طرح کے کیسز کی تعداد 64 ہوگئی۔

،محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق متاثر ہونے والا ایک 20 ماہ کا بچہ ہے اور اس کے اہل خانہ ضلع کوئٹہ کی یونین کونسل میاں غنڈی میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے کے نیچے کے دونوں اعضا مفلوج ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ بچے کے اہل خانہ سماجی و معاشی لحاظ سے غریب ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2017 کے 8 اور 2018 کے 12 کیسز کے مقابلے میں سال 2019 میں پولیو کے زیادہ سے زیادہ 147 کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم رواں سال اب تک 64 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔