چمن: فورسز پر بم حملہ، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

294

دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس ذرائع

بلوچستان شہر چمن میں مال روڈ پر زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم فوری پر حکام نے اس حوالے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے وہاں پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔