لاپتہ افراد کو عید سے قبل بازیاب کیا جائے- نصر اللہ بلوچ

208

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین آس لگائے بیھٹے ہوئے  ہیں کہ انکے لاپتہ پیارے عید پر بازیاب ہونگے ، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو مایوس نہیں کریگی اور لاپتہ افراد کو عید پر بازیاب کرکے غمزدہ گھرانوں کے خوشیوں کو دو بالا کریگی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے گزارش کی کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے اور اس انسانی مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کرے کیونکہ جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے شخص کا اہلخانہ ذہنی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔