خاران: نوجوان کی مبینہ پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہرہ

282

گذشتہ دنوں ضلع خاران میں پولیس حراست میں نوجوان احسان اللہ کے ہلاکت کے خلاف خاران سول سوسائٹی کی جانب سے  پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نوجوان کے ہلاکت کے بارے میں غلط بیانی کررہی ہے۔ ان کے مطابق نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی خاران کی کال پر مختلف سیاسی مذہبی جماعت، وکلا برادری اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے احسان اللہ ولد امام بخش کی پولیس کسٹڈی میں پراسرار ہلاکت کے خلاف بازار سے احتجاجی ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر خاران آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے سول سوسائٹی خاران کے احتجاجی کیمپ جاکر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج کو ختم کرایا۔

ڈپٹی کمشنر خاران نے مظاہرین کا موقف سننے کے بعد ان کو یقین دلایا کہ احسان اللہ کی موت کے اصل محرکات کو عوام کے سامنے لاکر ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے گی۔