مستونگ: پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

0

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مستونگ کے علاقے دشت، پھنگو میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ فورسز گاڑیوں کیلئے کلئرینس میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کا ایک افسر علاقے سے گزر رہا رہا تھا۔ حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گذشتہ روز خاران میں بھی فورسز کو بم دھماکے کے بعد مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ بلنگور کے قریب پیش آیا جہاں فورسز کی ایک گاڑی کو مسلح افراد نے گھات لگاکر نشانہ بنایا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔