خاران: معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر حملہ، دو گاڑیاں نذرِ آتش

2

خاران کے علاقے اُرماگے، شے عثمان پٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے دو ٹرکوں کو نذرِ آتش کردیا۔

حملے کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جہاں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔