آواران: جھاو میں ڈیتھ اسکواڈ کے ممبر چوری کرتے ہوئے گرفتار

351

آواران کے  تحصیل جھاؤ میں لیویز فورس نے  کارروائی کرتے ہوئے  ڈکیتی کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے  ان کے قبضے سے اسلحہ بھی  برآمد کرلیا ۔

لیویز حکام کے مطابق آج مورخہ یکم جولائی 2020 ایک بجے  ڈپٹی کمشنر آواران میر باز خان مری  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سجاد اسلم کی زیر نگرانی میں تحصیلدار  جھاؤ عبدالقادر بلوچ اور رسالدار عبدالباری بزنجو نے تحصیل جھاو میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کے دو ملزمان ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شیرجان ولد محمدشریف سکنہ ڈولیجی جھاو اور نیک محمد ولد محمد سکنہ کوٹو تحصیل جھاو کو گرفتار کیا۔

 لیویز حکام کے مطابق ملزمان سے ایک کلاشنکوف، تین میگزین، 107 کارتوس، لوٹے ہوئے نقدی، تین موبائل فون برآمد اور روڈ ڈکیتی میں استعمال ہونے والے کار گاڈی بھی برآمد کی گئی۔

یاد رہے کہ ملزمان نے گذشتہ روز تحصیل جھاو ٹوبوکڈ میں اسلحہ کی زور پر روڈ بلاک کرکے حمل خان اور جمیل احمد کو لوٹا تھا۔ اطلاع ملتے ہی 24 گھنٹے کے اندر اندر لیویز فورس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 مقامی لوگوں کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی وجہ سے جھاو کے عوام کافی  پریشان ہیں ۔