خضدار سے چھ افراد لاپتہ

176

خضدار سے پاکستانی فوج نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے خضدار کے علاقے گریشگ سے چھ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں اعظم ولد داؤد، زاہد ولد نیک محمد ،رفیق ولد علی، ستار ولد محمد، وزیر ولد مراد اور طارق ولد امین شامل ہیں۔

بتایا جارہا ہے ان لوگوں کو گھروں پہ چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں سے اعظم اور زاہد کو گریشگ کے علاقے زباد،رفیق، ستار کو کوچہ اور طارق کو گونی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گریشگ میں گزشتہ مہینے میں بھی متعدد نوجوانوں کو فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا۔