کورونا وائرس نے نفرتوں کا طوفان برپا کیا ہے – اقوام متحدہ

175

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا  کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

انٹونیٹو گوٹیریس نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔