کورونا وائرس: دنیا بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد جانبحق

142

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 46 ہزار 201 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 52 ہزار 407 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 93 ہزار 624 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 911 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 88 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 301 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 428 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 79 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 11 ہزار 938 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 201 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 462 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 152 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 356 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 268 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 27 ہزار 659 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 277 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 98 ہزار 647 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 881 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 191 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 656 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 486 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان  میں 15 ہزار 241 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 774 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔