بلوچستان: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

270

محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سرفہرست کوئٹہ اور کیچ کے علاقے رہے ہیں، گذشتہ روز بلوچستان کے 6 اضلاع میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 74 فیصد رہی-

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5 اعشاریہ 20 اور کیچ میں 10اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے 759 ٹیسٹ کئے گئے 36 افراد کے کیسز مثبت آئے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔

یاد رہے دو روز قبل بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 1اعشاریہ 43 فیصد تھی کوئٹہ میں کورونا کے 558 ٹیسٹ کئے گئے اور 29 مثبت آئے کیچ میں کورونا کے64 ٹیسٹ کئے گئے 7افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی-

عالمی وباء کورونا کے باعث پاکستان بھر میں 13 لاکھ سے زائد کیسز کنفرم ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ ہزار آٹھ سو کیسز پورے پاکستان میں رپورٹ ہوئے-

دریں اثناء بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 125 ہے گزشتہ روز بلوچستان کے28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے-