شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ، 1 اہلکار ہلاک

275

شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستان فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں مسلح حملہ آوروں نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں سپاہی حسین خان ہلاک جبکہ 3 سپاہی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 شدت پسند مارے گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے تحصیل دیر کوٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔