شمالی وزیرستان: پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ افراد فائرنگ سے ہلاک

295

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی میرعلی بازار میں حجام کی دکانیں تھیں جبکہ تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے تمام دکانداروں کو اغوا کیا تھا جبکہ آج صبح میرعلی بازار کے قریب سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔