مستونگ: زائرین کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ مظاہرہ

116

 میاں غنڈی کے مقام پر زائرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کردیا ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق احتجاجی زائرین گذشتہ تین گھنٹوں  سے شاہراہ  پر دھرنا دیا  ہے۔

زائرین کو گذشتہ شب میاں غنڈی کے مقام پر قرنطینہ منتقل کر دیاتھا، احتجاجی زائرین میں خواتین بھی شامل ہے۔

احتجاجی مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں گھر جانے دیاجائے۔

دوسری جانب شاہراہ  بلاک ہونے سے درجنوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئیں ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144نافذ  کردی دی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ  افرادایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے لیکن دوسری جانب  درجنوں  زائرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ دھرنا  ہوا ہے ، تاہم انتظامیہ احتجاجی زائرین کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز ایران سے آنے والے زائرین میں پایا جاتا ہے اور بلوچستان حکومت زائرین کو تفتان سے لاکر کوئٹہ میں قرنطیہ کررہا ہے جس کی بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت بھی کیا جارہا ہے۔