چاغی میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

110
File Photo

حادثے میں زخمی اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں فرنٹیئر کور کے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث دو اہلکار ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق فورسز کی گاڑی کو آر سی ڈی شاہراہ پر مخالف سمت سے آںے والے ٹرک سے تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ہلاک اہلکاروں کے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر فرنٹیئر کور ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبدالقدیر اور سپاہی عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشیں ان کے علاقوں کو بھیجی جارہی ہے۔