لورالائی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

178
فائل فوٹو

 تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹی ایس جی فورس پر خودکش حملہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق حملہ ان کے “مجاہد” حامد نے کیا ،جس کے نتیجے میں ایگل فورس کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ظلم کا بازار گرم کرنے والی پولیس کے نام ہمارا یہ پیغام ہے کہ ہم اپنی مظلوم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کیئے گئے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔