بلوچستان: مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جانبحق

58

حادثات حب، کوئٹہ اور پشین میں پیش آئیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں بچوں سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جانبحق ہوگیا جس کی شناخت مجیب الرحمن ولد عبدالنبی کے نام سے ہوئی ۔

نعش کو ایدھی رضاکاروں نے ندی سے نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کر دیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کواری روڈ پر دیوار گرنے سے دو بھائی جانبحق ہوگئے جن کی عمریں سات اور آٹھ سال ہیں۔

اسی طرح پشین کے تحصیل برشور میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی چلنے سے مسعود احمد ولد محمد کاکڑ سکنہ گثہ ویلہ جانبحق ہوگیا۔