افغانستان : طالبان رہنما فضائی حملے میں جانبحق

141

امن مذاکرات کی معطلی کے بعد سے امریکی اور افغان فورسز نے طالبان کے خلاف حملوں اور بالخصوص چھاپوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک فضائی حملے میں معروف طالبان رہنما مارا گیا۔

افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کےمطابق مولوی عبدالمنان کو غزنی کے ضلع خوگیانی میں نشانہ بنایا گیا۔

مولوی عبدالعنان غزنی صوبے میں طالبان کے ملٹری کمیشن کے ممبر بھی تھے۔

تاہم طالبان کی جانب سے اپنے رہنما کی قتل کی افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیہ کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید ۔