حب: فائرنگ سے طالب علم جانبحق

188

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان طالب علم کو قتل کردیا۔

حب کے علاقے جام کالونی پٹھان چوک پر مسلح افراد نے منظور احمد نامی نوجوان پر فائرنگ کردی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے وہ جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔