افغانستان: کابل میں بم دھماکہ

237

بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے زور دار بم دھماکے کی آواز سنی گئی ۔

ٹی بی پی نمائندہ کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کافی دور دور تک سنائی دی گئی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ شش درک میں محمود خان پل کے قریب ہوا ۔

دوسری جانب جب ٹی بی پی نمائندے نے وزارت داخلہ سے اس حوالے سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کی تو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع ہے تاہم تعداد کے بارے فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ۔

یہ خبر کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں تفصیل آنا باقی ہے