کوئٹہ: حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جانبحق

100

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف حادثات اور واقعات میں بچے سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کے علاقے عثمان قلعہ کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے 5 سالہ وکیل احمد موقع پر جاںبحق ہوگیا جس کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم جاںبحق ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم محمد حسین جانبحق ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔