پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑ گرفتار

257
پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محسن داوڑ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی ایم کور کمیٹی کے رکن فرہاد آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ محسن داوڑ کو سکیورٹی فورسز نے خڑ کمر چیک پوسٹ واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو ممکنہ طور پر آج بدھ کے روز بنوں کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی ایم نے قبائلی جرگہ کی درخواست پر شمالی وزیرستان میں دھرنا عید تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جرگے نے محسن داوڑ کو گرفتار نہ کیے جانے کا کوئی وعدہ کیا تھا جس کے جواب فرہاد آفریدی نے کہا کہ ،ریاست نے ہمیشہ ہی ایسی چالیں چلی ہیں اور دھوکہ دیا ہے۔