شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم کے دھرنے پر فائرنگ، محسن داوڑ سمیت 15 افراد زخمی

568

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے دھرنے پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی ایم رہنماء ثناء اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ‏ پاکستانی ریاستی سیکورٹی اداروں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ سمیٹ ۱۵ افراد زخمی ہیں اور علی وزیر، ڈاکٹر گل عالم وزیر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ھیں