نیشنل پارٹی اصولوں اور نظریے کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے – ڈاکٹر عبدالمالک

134

بلوچ سیاست کا گڑھ قلات رہا ہے ،قلات کی عوام نے سیاسی تحریکوں کو اپنے مضبوط سیاسی کمنٹمنٹ اور نظریے کے بنیاد پر دوام بخشا ہے ۔

نیشنل پارٹی کے کارکنان اپنے سیاسی و نظریاتی اکابرین کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے تنظیم کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی تنظیمی علمی اور تربیتی صلاحیتوں کو بروکار لائیں۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں اس وقت موجود سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے حقیقی سیاسی کارکنان کو ہی جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینئر نائب صد ر سینٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے نیشنل پارٹی قلات کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ورکنگ کمیٹی کے ممبران عبدالستار لانگو کامریڈ رشید بلوچ ،مشکور انور بلوچ، ممبران مرکزی کونسل ستار بلوچ ،اقبال بلوچ، عبید ایڈوکیٹ ، کامریڈ ظہور بلوچ، میر سعادت لانگو، میر منیر احمد پندرانی، ٹکری اعظم پندرانی، میر صوبہ خان پندرانی، حاجی شیر احمد محمد شہی، میر عزیز الرحمان محمد شہی، زین الدین ، غلام سرور، خدایرحیم، عبدالمنان بلوچ، دودا خان، سعید احمد محمد شہی، کے علاوہ پارٹی کے سینئر دوست موجود تھے ۔

اجلاس میں منگچر، پندران اور قلات کے دوستوں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کی مجموعی تنظیمی پوزیشن پر زیر غور ہوااور پارٹی کو تنظیمی اور عوامی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین نے کہا کہ قلات کو میر عبدالخالق لانگو اور حاجی میر عبداللہ جان محمد شہی کے سیاسی اصولوں کے نقشِ قدم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارٹی کو ازسرِ نو تنظیمی اور عوامی حوالے سے منظم کرنا ہوگا۔

مرکزی قائدین کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے ملک میں منظم طریقے سے سیاسی جمہوری عمل کو بتدریج سبوتاڑ کیا جا رہا ہے اور ہر غیر جمہوری عمل کا آغاز بلوچستان سے ہوتا ہے جو کہ حقیقی سیاسی کارکنوں کے لیے لمحہِ فکریہ ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت مختلف قسم کے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ان میں اندرونی و داخلی سرفہرست ہیں۔

سیاسی کارکنوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان مشکلات سے نبردازما ہونے کے لیے تیار ہو جائیں اور عوام کی سیاسی بیگانگی اور لاتعلقی کو سیاسی شعور کی طرف منتقل کریں ۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولوں اور نظریے کے بنیاد پر سیاست کرتی ہے اور اپنے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی سیاسی سماجی اور معاشی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور اس جدوجہد میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی مکمل صلاحتیں شامل ہیں۔