پنجگور: مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کرلیا

288

مسلح افراد نے نوجوان کو گھر سے اغواء کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے مسلح افراد نے ایک نوجوان کو گھر سے اغواء کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم نوکبند میں گذشتہ رات ایک بجے کے قریب مسلح نے گھر پر چھاپہ مارکر ماما ظریف ولد چیئرمین امام کو اغواء کرلیا جبکہ اس دوران گھر کی تلاشی لی گئی، اغواء کار گھر میں موجود گاڑی اور موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا اغواء کاروں کا تعلق مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جارہا ہے جس کی سربراہی راشد پٹھان کررہا ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔