بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں 2 لاپتہ افراد بازیاب

83

اللہ داد مری کو 15 مئی 2015 کو اس کے دوست کے گھر  سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا۔

تصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین سے لاپتہ ہونے والا اللہ داد مری بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

جبکہ ایک اور لاپتہ کریم بخش بادینی جسے 2015 کو گرفتار کرکے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا تھا بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بھی خاندانی زرائع کے حوالے اللہ مری اور کریم بخش بادینی کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔