بلوچستان: چمالنگ میں کوئلہ کان میں دھماکہ، 4 کانکن جانبحق

205
File Photo

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چمالنگ میں کوئلہ کان میں دھماکے  کے نتیجے میں 4کانکن جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں اور زخمی کو کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے کانکنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق کانکنوں میں دو بھائی حبیب الرحمان ,محمد صادق ولد غلام سرور,جاوید ولد حبیب الرحمان اور خالد ولد نجیب شامل ہیں.

ایک کانکن رحمت اللہ ولد زیارت اللہ قوم وردگ ساکن افغانستان شدید زخمی ہوگیا ۔کانکنوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد انکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی

واضح رہے کہ گذشتہ  دو ہفتوں کے دوران دکی کے کوئلہ کانوں میں تین مختلف واقعات میں پانچ کوئلہ کانکن جاں بحق جبکہ گیارہ کانکن بے ہوش اور زخمی ہوئیں ۔