چمالنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
چمالنگ کے علاقے ڈیڈھ موڑ پر سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص گل بیگ ہلاک ہوگیا، ہلاک شخص معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کے سیکورٹی سے منسلک تھا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی معدنیات گاڑیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو دھماکوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

















































