مشکے :فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

112

مشکے فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس میں 7 اہلکار ہلاک ہوئے- گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشکے میہی میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بناکر 7 اہلکار ہلاک کیے۔

بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ منگل 25 دسمبر کی صبح دس بجے سرمچاروں نے مشکے میں راشن لیجانےوالی فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 7 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئےجسکے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اْٹھانے کیلئے جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم سرمچار کارروائی کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے ٹھکانوں کے طرف نکل گئے۔

ترجمان گہرام بلوچ کا کہناتھا کہ فورسز پر ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔