جنرل مارک میلے امریکہ کا نیا آرمی چیف نامزد

198

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا۔

نئے چیف، جنرل جوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ امریکی آرمی کے چیفس آف اسٹاف، فور اسٹار جنرل مارک میلے کو چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریٹائر ہونے والے جنرل جیوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ان کی نامزدگی کے حوالے سے امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

جنرل مارک میلے کو افغانستان اور عراق کی جنگ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اگست 2015 سے امریکی فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

جنرل ڈانفورڈ کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے جوائنٹ چیفس کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور ابتدا میں اس عہدے پر انہوں نے 2 سال گزارے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے 2017 میں نامزد کیا تھا۔