مشکے اور مند میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

240

مشکے حملے میں فورسز کے چھ اہلکار ہلاک و تین زخمی ہوگئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے اور مند میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے مشکے گجلی چیک پوسٹ کی دو مورچوں کو راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چھ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ 28 نومبر کی رات مند بلو میں فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔