تربت : شدید تشدد کی وجہ لاپتہ نوجوان ہسپتال میں جانبحق

196

فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق21 ستمبر 2018 کو فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا نوجوان واحد ولد عمر جو کہ دشت تیراندسک کارہائشی ہے جس شدید تشدد کے بعد فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت ہسپتال منتقل کردیا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے۔

ہسپتال زرائع کے مطابق واحد کے جسم پر درجنوں تشدد کے نشان تھے اور بعض جگہوں پر اسے بجلی کا کرنٹ بھی دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ واحد زخموں کی تاب نہ لاکر آج تربت ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔