بلوچستان: دشت سے 4 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

83

بلوچستان کے علاقے دشت سے چار افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے مچات میں آج صبح سویرے فورسز نے چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت موسی ولد حمزہ ، خلیل ولد حمزہ ،شیر جان ولد شے جان اور فیصل ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ۔