افغانستان:ایک اور انتخابی امیدوار بم دھماکے میں جانبحق

228

افغانستان میں بم دھماکے میں انتخابی امیدوار جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے گورنر ہاوس میں ہونے  بم دھماکے میں معروف شخصیت اور حالیہ انتخابات میں امیدوار جبار قہرمان جانبحق ہوگئے ۔

جبار قہرمان کا شمار افغانستان کے معروف شخصیات میں ہوتا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہلمند میں ایک انتجابی امیدوار صالح محمد اچکزئی بم دھماکے میں جانبحق ہوگئے ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہلمند میں کیمونسٹ لیڈر جبار قہرمان کو اس کے تین دیگر مشیروں کے ساتھ بم دھماکے میں نشانہ بنایا ۔