بلوچستان مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 1 زخمی

121

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات میں 4 افراد جانبحق، 1 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کولپور کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائيکل پر سوار ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

جبکہ دوسرا واقعہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پیش آیا جہاں سور ڈگاری میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سے متصل پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے زامران میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوئے جبکہ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔