آواران آپریشن کے دوران فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

107

آواران، آپریشن میں مصروف پاکستانی آرمی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار ہلاک کیئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی آرمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 24 ستمبر کے روز ضلع آواران کے علاقے آسکانی بدرنگ میں آرمی کے اہلکاروں کو اس وقت سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ ان علاقوں میں آپریشن میں مصروف تھے۔ حملے میں آرمی کے تین اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے، حملے کے بعد فورسز نے پہاڑی علاقوں و آبادی کی جانب کئی مارٹر فائر کیے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع آواران کے علاقوں گواش، آسکانی، زنڈو، و گرد نواح میں بڑی تعداد میں فوجی آمد کا سلسلہ و آپریشن جاری ہے۔