ڈیرہ غازی خان : فائرنگ سے 3 افراد جانبحق

295

ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کردیا۔

علاقائی زرائع  کے مطابق چوٹی بالا کے علاقے میں مسلح افراد نے محمد، ندیم اور جمیل کو فائرنگ کر کے اس وقت قتل کردیا جب وہ پیشی دینے کے لئے جا رہے تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کردی گئی ہے.