بلوچستان : آواران میں فورسز کی جانب سے لوگوں کو علاقہ چھوڑنےکی ہدایت

241

آواران میں فورسز کیجانب سے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی طلاعات کے مطابق آواران میں فورسز کی جانب سے مقامی افراد کو نقل مقانی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے دراسکی گواش کے علاقے لینڈکی میں فورسز کیجانب سے لوگوں نقل مکانی پر کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکار مقامی افراد کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھاکر نقل مکانی کروا رہے ہیں،مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز نے عورتوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ انہوں یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ فورسز نے انہیں 2 دن میں اپنے آبائی علاقے چھوڑ کر اپنے کیمپ کے قریب منتقل ہونے کی دھمکی دی ہے۔