مچھ : شہید علی شیر کرد کا بھائی فورسز کے ہاتھوں اغواء

213

مچھ سے فورسز نے علی شیر کرد کے بھائی عبدالحئی کرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مچھ سے شہید علی شیر کرد کے بھائی عبدالحئی کرد کو گذ شتہ روز کوہ باش ہوٹل کے قریب 2 ویگو گاڑیوں میں سوارفورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرلیا
واضح بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیاسی ، ادبی کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی فورسز کے اہلکار شک کی بناء پر اغواء کرکے طویل عرصے تک قید میں رکھنے کے بعد بعض کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوتی ہیں ۔