خضدار: مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جانبحق، 20 زخمی

519

خضدار میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جانبحق، بیس سے زائد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں مسافر بس کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق خضدار قومی شاہراہ پر زاوہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جانبحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں جہاں انہیں طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے.