مشکے : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 10 افراد بازیاب

145

مشکے سے 10 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق 21 مارچ 2018 کو سولیر بسیمہ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 بلوچ مشکے سے بازیاب ہوگئے ۔

بازیاب ہونے والے افراد میں ساول جان ولد کمالان، پیرداد ولد ساول جان، ظہور ولد عبدالطیف ، دلبود ولد بھارو، درمحمد ولد حسن اور جمعہ خان کے دو فرزند اشرف اور عبدالغیاث جبکہ میر پنڈوک کے تین فرزند غلام جان، ریکو اور باسط شامل ہیں