کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جانبحق ایک زخمی

146

کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ۔

دھماکے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان  نساؤ میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔۔

واضح رہے کہ کوہلو و آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بھچائے گئے ہیں جن کی زد میں اکثر اوقات عام راہ گزر اور علاقے کے مالدار بھی آتے رہتے ہیں ۔