بیروزگاری سے تنگ بلوچ گلوکار کا انوکھا احتجاج

229

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیروزگاری سے تنگ آکر بلوچ نوجوان نے انوکھے احتجاج کا مظاہرہ کیا.

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلوچ گلوکار عرفان بلوچ اپنے ساز کے ہمراہ پریس کلب اوستہ محمد کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے، یہ احتجاج انہوں نے بیروزگاری سے تنگ آکر ریکارڈ کروایا ہے.

عرفان بلوچ نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں روزگارفراہم کیا جائے.

واضح رہے عرفان بلوچ صوفی فنکار کے طورپر جانے جاتے ہیں.